جی ٹی روڈ نیو میٹرو سٹی مسہ کسوال آئل فیلڈ کے سامنے منی کوسٹر ٹائر پھٹنے کیوجہ سے الٹ گئی،چار افراد زخمی

اتوار 3 جولائی 2022 13:25

گوجر خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جولائی2022ء) جی ٹی روڈ نیو میٹرو سٹی مسہ کسوال آئل فیلڈ کے سامنے منی کوسٹر ٹائر پھٹنے کیوجہ سے الٹ گئی،چار افراد زخمی، زخمیوں میں تین خواتین روبینہ عمر 16سال حلیمہ بی بی عمر 60 سال اور اکرم بی بی عمر 50 سال اور 62سالہ محمد اقبال شامل ہیں معلوم ہوا ہے کہ منی کوسٹر مسافروں کو لے کر راولپنڈی سے ڈومیلی جارہی تھی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی 1122 کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرخان منتقل کردیا گیا جہاں پر ایک مسافر محمد اقبال کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہی-

گوجر خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں