گوجرانوالہ کی مصنوعات معیاری ہیں، افریقی منڈیوں میں بھرپور پذیرائی ملے گی، محمود اختر محمود

جمعہ 5 اپریل 2024 22:18

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2024ء) ایوری کوسٹ میں پاکستان کے سفیر محمود اختر محمود نے گوجرانوالہ بزنس سینٹر میں قائم میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژر کا دورہ کیا اور بزنس کمیونٹی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایوری کوسٹ افریقہ کی نویں بڑی اکانومی ہے جس کی معیشت کاانحصارزراعت پر ہے، ملکی معیشت6 فیصد کی شرح نموسے ترقی کر رہی ہے جوافریقہ میں سب سے زیادہ ہے ۔

(جاری ہے)

سفیر نے بتایا کہ پاکستان نے ایوری کوسٹ میں اپناسفارتخانہ2022 ء میں قائم کیااور اس کا دائرہ کار افریقہ کے مزید تین ممالک لائبیریا،سری لیون،اور گینی کوناکری تک پھیلا ہواہے۔ سفیر محمود اختر محمود نے کہا کہ میڈ ان گوجرانوالہ انکلوژر میں گوجرانوالہ کی صنعتی مصنوعات کو دیکھنے کے یہ بات یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ان معیاری مصنوعات کی افریقی منڈیوں میں ہاتھوں ہاتھ لیاجائیگا۔ اس موقع پرچیئرمین گوجرانوالہ بزنس سینٹر احمد اکرام لون، ڈائریکٹر جی بی سی عثمان نواز باجوہ،خالد منہاس و دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں