این اے 81،ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب قرار

اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے ، الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا،ریٹرننگ افسر

Faisal Alvi فیصل علوی جمعرات 14 مارچ 2024 16:29

این اے 81،ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں ن لیگی امیدوار کامیاب قرار
گوجرانوالہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ2024 ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 81گوجرانوالہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں لیگی امیدوار اظہر قیوم ناہرہ کو کامیاب قرار دیدیا گیا،ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ کو 3197 ووٹوں کی برتری حاصل ہے۔آر او کے مطابق الیکشن کمیشن نے 75 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا تھا۔عام انتخابات میں این اے 81 پر پی ٹی آئی حمایت یافتہ بلال اعجاز 7791 ووٹوں کی برتری سے کامیاب ہوئے تھے۔

جن کی کامیابی کے بعد ن لیگ کے اظہر قیوم ناہرا نے نتائج کو چیلنج کیا تھا۔الیکشن کمیشن نے این اے 81 گوجرانوالہ پانچ سے مسلم لیگی امیدوار چوہدری اظہر قیوم ناہرا کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ کے 75 مخصوص پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہوا تھا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں آج 14 مارچ بروزجمعرات کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی ۔

ریٹرننگ افسر کے مطابق اظہر قیوم ناہرہ کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی میں 3197ووٹوں کی برتری حاصل ہو گئی ہے جس کے بعد انہیں کامیاب قرار دیدیا گیا۔یاد رہے کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں گوجرانوالہ کے حلقہ این اے 81 کے مکمل نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز نے اس حلقے سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ن لیگ کے امیدوار اظہر قیوم ناہرہ کو شکست دی تھی۔

انتخابی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار چوہدری بلال اعجاز ایک لاکھ 13 ہزار 558 ووٹ حاصل کئے تھے جبکہ ان کے مدمقابل مسلم لیگ (ن )کے رہنما اظہر قیوم ناہر کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے انہوں نے 95 ہزار 479 ووٹ حاصل کئے تھے۔مسلم لیگ ن کے این اے 81کے امیدوار اظہر قیوم نے انتخابی نتائج کو چیلنج کیا تھا جس پرالیکشن کمیشن نے حلقے میںد وبارہ گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ کے 75 مخصوص پولنگ سٹیشنوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا ہوا تھا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں