بھارت کو ہر محاذپر ناکامی اور رسوائی کا سامنا ہوگا‘چوہدری ظہور احمد سندھو

شنگھائی تنظیم میں اجیت دوول کا اجلاس چھوڑ کر فرار ہو جانا مودی کے منہ پر طمانچہ ہے،بھارت سچ کا سامنا نہیں کرسکتا

جمعہ 18 ستمبر 2020 13:16

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2020ء) بھارت کو ہر محاذپر ناکامی اور رسوائی کا سامنا ہوگا، شنگھائی تنظیم میں اجیت دوول کا اجلاس چھوڑ کر فرار ہو جانا مودی کے منہ پر طمانچہ ہے،بھارت سچ کا سامنا نہیں کرسکتا۔ان خیالات کا اظہار سماجی سیاسی رہنما و امیدوار برائے چیئرمین ٹائون کمیٹی سادھوکے چودھری ظہور احمد سندھو نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمیشہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے ہیں۔، پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے مودی فاشسٹ اور ان کے حواریوں کو ہر فورم پر شکست ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے اور خطے کے امن کو دائو پر لگانے سے باز رہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت ساری قربانیوں اور صبر آزما جدوجہد کے بعد وطن عزیز پاکستان حاصل کیا گیا ہے اپنے اکابرین کی جدوجہد کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر بھی بہت جلد آزاد ہوگا۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں