حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے،چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل گوجرانوالہ

جمعرات 22 اگست 2019 21:02

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) چیئرمین وزیراعلیٰ شکایت سیل گوجرانوالہ خالد عزیز لون نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو تعلیم ،صحت اور انصاف کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے وزیراعلیٰ شکایت سیل کے ذریعے ہزاروں عوام کو ریلیف دیا گیا جس کے مثبت ثمرات حاصل ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ شکائت سیل اور پی ٹی آئی کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس دوران انہوں نے مرد وخواتین شہریوں کی درخواستوں کو نمٹاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے عوام کو بنیادی حقوق فراہم کرنے اوران کے مسائل حل کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے جس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں