سرکاری محکمے ذمہ داریاں 10یوم کے اندرمکمل کرکے سربراہان کو رپورٹ کریں ،چیئرمین ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی

بدھ 20 مارچ 2024 22:47

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2024ء) شہرکی تمام اسٹریٹ لائٹس،واٹر فلٹریشن پلانٹس ہنگامی بنیادوں پرآپریشنل،متعلقہ محکموں کے سپرد کی جائیں،شہروضلع کووزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق مہم کے اختتام پرزیروویسٹ کیاجائے،وال چاکنگ،تجاوزات کاخاتمہ اوردیگر حکومتی اہداف کوآئندہ 10 روز میں حاصل کیا جائے ۔ ملدرآمد رپورٹس و سرٹیفکیٹس ڈپٹی کمشنر دفتر میں جمع کروائے جائیں، ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی، چیئرمن ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ کمیٹی عمران خالد بٹ کی ستھرا پنجاب مہم کی ہفتہ وارپیش رفت بارے جائزہ اجلاس کے شرکاء کوہدایت'وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی طرف سے اٹھائے گئے گورننس کی بہتری اورعوامی فلاح کے اقدامات کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی اوروزیراعلیٰ کی طرف سے دی تشکیل دی گئی ضلعی مانیٹرنگ کمیٹی کے ممبران صوبائی اسمبلی (کنوینئر کمیٹی عمران خالد بٹ، عرفان بشیرگجر،عمرفاروق ڈار،چودھری وقارچیمہ) کی زیرصدارت جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنردفترمیں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ شہربھرکی تمام اسٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کیلئے جو علاقے جن محکموں کوسپرد کیے گئے ہیں وہ اپنی زمہ داریاں آئندہ10روز میں مکمل طور پرپوری کریں اوررپورٹ ارسال کریں،جوواٹر فلٹریشن پلانٹس باقی فنکشنل ہونے والے رہ گئے ہیں ان کو بھی ان دنوں میں فنکشنل کریں اور سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں اس کے علاؤہ میونسپل کارپوریشن،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیزاورلوکل گورنمنٹ کی کی حدود میں زیرو ویسٹ صفائی اورجو کوڑے کے ڈھیر اٹھانے والے رہ گئے ہیں وہ اپنی دی گئی مقررہ مدت میں کلئیر کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں ٹریفک کی روانی کے لیے تجاوزات کے خاتمے کے لیے ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن، میونسپل کمیٹیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجاوزات کے خاتمے کیلئے کریک ڈاؤن کو مزید تیز کریں اس مہم میں تاجران کو بھی آن بورڈ کیا جائے۔ \378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں