یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شیڈول جاری

جمعرات 21 مارچ 2024 22:55

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان جوش خروش سے منایاجائے گا،23 مارچ یوم پاکستان اورجدوجہد آزادی کے سلسلہ میں تقریبات کاانعقاد کیاجائے گا،ضلعی انتظامیہ،سرکاری سکولوں اورکالجز کے زیراہتمام پروگرامزمنعقد ہوں گے،سرکاری عمارتوں،دفاترپر قومی پرچم آویزاں کیے جائیں گے،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمد طارق قریشی نے اس سلسلہ میں تمام اسسٹنٹ کمشنرزاورمتعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔

جاری پلان کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر صدارت قائداعظم ڈویژنل پبلک سکول میں سیمینار، محکمہ پولیس کے زیرصدارت پولیس لائن میں یاد گارشہداء کے حوالے سے پروگرام،ڈائریکٹرکالجزوپرنسپل کے زیراہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں سیمینار،ڈائریکٹرکالجزوپرنسپل کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج برائے بوائز میں سیمینار، چیف ایگزیکٹوآفیسرایجوکیشن اوراسسٹنٹ کمشنر کامونکی کے زیر اہتمام گورنمنٹ کالج کامونکی میں سیمینار،چیف ایگزیکٹوآفیسرایجوکیشن اوراسسٹنٹ کمشنرنوشہرہ ورکاں کے زیراہتمام تقریری مقابلہ اورڈیبیٹ،گورنمنٹ کالج نوشہرہ ورکاں میں سیمینار۔

(جاری ہے)

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اور اسسٹنٹ کمشنروزیرآباد کے زیراہتمام تقریری مقابلہ اورڈیبیٹ اورگورنمنٹ کالج وزیرآباد میں بھی سیمینار،تقریری مقابلہ اور ڈیبیٹ کے مقابلے منعقد کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ قیام پاکستان کی جدوجہد اور وطن عزیز کے حصول کیلئے ہمارے قومی ہیروز اور آباء اجداد نے جدوجہد اورجوقربانیاں دیں ان سے نوجوان نسل کو روشناس کرانا اور آئندہ نسلوں میں قومی وحدت پیدا کرنا ہم سب کی ملی و قومی ذمہ داری ہے ۔\378

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں