نوشکی میں قتل ہونے والے تین نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 15 اپریل 2024 23:09

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعہ میں ناحق قتل کئے جانیوالے گوجرانوالہ،نوشہرہ ورکاں اوروزیرآباد کے3 نوجوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ مقتول جاویدشہزاد کی نمازجنازہ مدوخلیل میں ادا کی گئی جس میں ڈپٹی کمشنرمحمد طارق قریشی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل شبیرحسین بٹ اور معززین علاقہ نے شرکت کی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمد مطاہرامین وٹو نے وزیرآباد کے علاقے جوڑاسے تعلق رکھنے والے مقتول واثق فاروق کی نمازجنازہ میں شرکت کی جبکہ شاہ زیب ولد عبدالحمید سکنہ نورپور تحصیل نوشہرہ ورکاں کی نماز جنازہ میں اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر نے شرکت کی اور نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کے گھر پر جاکر لواحقین سے اظہار تعزیت کی۔

(جاری ہے)

مقتولین کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی نے مقتول جاوید شہزاد کے ورثا سے ملاقات کی اور اندوہناک واقعہ میں معصوم نوجوانوں کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیتے ہوئے دہشتگردوں کے اقدام کو بزدلانہ قرار دیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ مجرموں کو قانون کے شکنجے میں لانے کے قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں، جلد واقعہ میں ملوث مجرمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں