گوجرانوالہ پولیس نے 5جرائم پیشہ عناصر کو گرفتارکرلیا، منشیات اور مال مسروقہ برآمد

منگل 16 اپریل 2024 20:08

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم کے احکامات پر سٹی پولیس نے 5 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں منشیات اور مسروقہ مال برآمد کرلیا۔ ایس ایچ اوتھانہ صدرکامونکی نے ٹیم کے ہمراہ دوران گشت وناکہ بندی منشیات فروشی میں ملوث دو اور ناجائزاسلحہ رکھنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتارملزمان میں محمد جمیل،محمدعدیل اورعمیرعلی عرف چاند شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے ایک کلونوسوچالیس گرام چرس اور ایک پسٹل 30 بوربرآمد کرلیا گیا۔ دریں اثناء تھانہ قلعہ دیدارسنگھ پولیس نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ذاکر ڈکیت گینگ کے دو ارکان کو گرفتار کر کے دوران تفتیش ان کے قبضہ سے دولاکھ روپے نقدی اورپانچ عددموبائل فونزبرآمدکرلیے ۔ گرفتارملزمان میں ذاکراوراحمد علی شامل ہیں۔ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کا ناسور ہیں ، ان کا اصل ٹھکانہ جیل ہے، ان کیخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

گجرانوالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں