مہنگی بجلی کا حل صنعتوں کی سولر پر منتقلی ہے، شافع حسین

جمعہ 12 اپریل 2024 20:25

مہنگی بجلی کا حل صنعتوں کی سولر پر منتقلی ہے، شافع حسین
گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2024ء) وزیر صنعت پنجاب شافع حسین نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔میڈیا سے گفتگو میں شافع حسین نے کہا کہ بجلی قیمتوں میں اضافہ سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑا، مہنگی بجلی کا حل انڈسٹری کی سولر پر منتقلی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی بہتری کیلئے ضروری ہے حکومت مدت پوری کرے، کوشش ہے کہ پاکستان میں سولر پینل فیکٹریاں لگائی جائیں۔وزیر صنعت پنجاب نے کہا کہ ٹیوٹا کے برے حالات ہیں جنہیں درست کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لاہور کے 3 ٹیوٹا کالج کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق اپ گریڈ کریں گے۔شافع حسین نے کہا کہ خاندان کی مضبوطی اسی میں ہے کہ انا کے بجائے اکٹھے ہوجائیں۔

متعلقہ عنوان :

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں