ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے،ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 6 اپریل 2024 22:11

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا ہے کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کررہے ہیں ، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ اپریل کے دوران170 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 4لاکھ73ہزار 500 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ماہ اپریل کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر5565بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی۔ انہوں نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔\378

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں