گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ڈپٹی کمشنرگجرات

پیر 8 اپریل 2024 17:52

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک نے کہا کہ گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،رواں ماہ اپریل میں 207 گراں فروشوں پر 5 لاکھ 66 ہزار 500روپےجرمانہ عائد کیا گیا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹس کا باقاعدگی سے کا دورہ کررہے ہیں ، ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے، ضلعی انتظامیہ کی طرف سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے، سبزی و فروٹ منڈی میں نیلامی کی سخت نگرانی کی جائے اور ریٹ لسٹ بروقت جاری کی جائے، دکاندار حضرات ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،قیمت پنجاب ایپ پر موصول شکایات پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں گرانفروشوں کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، رواں ماہ اپریل کے دوران207 گراں فروشوں کے چالان کرکے ان پر 5لاکھ66ہزار 500 جرمانہ عائد کیا گیا ہے ماہ اپریل کے دوران پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مجموعی طور پر6643بازاروں، مارکیٹوں اور دکانوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ کسی فرد کو گراں فروشی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقرر کردہ نرخوں سے زائد وصولی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، بھاری جرمانہ اور مقدمات درج کروائے جائیں گے ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں