ضلع گجرات میں روٹی اور نان کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک

پیر 15 اپریل 2024 23:04

گجرات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی زیر نگرانی ضلع گجرات میں روٹی اور نان کی قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے، اسی سلسلہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات حیدر عباس، اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز اور اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے اپنی اپنی تحصیلوں میں آٹا سٹورز، نان بائیوں کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خضر حیات بھٹی نے 9 مقامات پر روٹی و نان کی قیمت کو چیک کیا اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 13500 روپے جرمانہ عائد کیا۔اسسٹنٹ کمشنر سرائے عالمگیر محمد اکمل نے 15 مقامات پر چیکنگ کی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 46000 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا گیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے بتایا کہ ضلع بھر میں 100 گرام روٹی کی قیمت 15 روپے جبکہ 120 گرام نان کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے تمام حضرات مقرر کردہ نرخوں اور وزن کے مطابق روٹی اور نان کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

گجرات میں شائع ہونے والی مزید خبریں