عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھی وزیراعظم کی ہدایت کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر اقدامات کئے جائیں،وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ

جمعرات 19 مئی 2022 23:20

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے گزشتہ روز گوادر میں پی سی ایس آئی آر کمپلیکس کا دورہ کیادورے کے موقع پر پی سی ایس آئی آر ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹر کے قیام اور اس پر عملدرآمد کا جائزہ لیااس موقع پر وفاقی وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ منصوبے کی لاگت 1210 ملین ہے اور تقریباً 90 فیصد اخراجات مکمل ہو چکے ہیںوفاقی وزیر کو چیئرمین پی سی ایس آئی آر نے پراجیکٹ کی صورتحال بشمول طلباء کے تربیتی کورسز، تربیت کی قسم اور بلوچستان کی مقامی اقتصادی ترقی کے لیے ٹیکنالوجی کے انضمام کے بارے میں آگاہی دی وفاقی وزیر نے منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو تربیت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں آسانی ہو گی انہوں نے مواصلاتی مقاصد کے لئے نیٹ ورک اور فائبر آپٹکس بچھانے کیلئے اضافی فنڈز کی فراہمی کا بھی اعلان کیا بعد ازاں وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے گوادر فشریز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں شرکت بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ فائبر گلاس کشتیوں کی ڈیزائننگ اور مینوفیکچرنگ اور انجن کی مرمت اور دیکھ بھال کی ورکشاپ فوری طور پر قائم کی جائے۔وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ نے سولر پاور قائم کرنے اور پانی کی فراہمی کو صاف کرنے کے پلانٹ کے ساتھ بلاتعطل بجلی اور پانی کے ساتھ مقامی لوگوں کی مدد کرنے کی بھی ہدایت کی اس موقع پر مختلف مقامات پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے بھی وزیراعظم کی ہدایت کو بھی ملحوظ خاطر رکھ کر اقدامات کئے جائیں سردار اختر جان مینگل کے وڑن کی مطابق بلوچستان خصوصاً پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ہمارے ساتھ وقت کم اور مقابلہ سخت ہے اور عوام سے جو وعدے کئے ان کی تکمیل کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں گے انہوں نے ہدایت کی کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات کی ٹیکنیکل سینٹرز میں ٹریننگ کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں