سابقہ حکومت نے گوادر سی پیک منصوبے کو متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن سی پیک منصوبہ موجودہ حکومت اولین ترجیح میں شامل ہیں،احسن اقبال

منگل 17 مئی 2022 22:30

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال دورہ گوادر پر پہنچ گئے جہاں پر انہوں نے انتظامی امور جنوبی بلوچستان پیکج سی پیک منصوبوں سمیت گوادر میں دیگر جاری ترقیاتی منصوبوں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کی اجلاس وفاقی اور صوبائی احکام نے شرکت کی اجلاس میں انہیں گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی وفاقی وزیر کو گوادر کے شہریوں کے لیے فراہمی آبنوشی منصوبوں ،بجلی کے منصوبوں انفراسٹرکچر سے متعلق پرواجیکٹس کے علاہ پسنی فش ہاربر اتھارٹی کی بحالی یونیورسٹی آف گوادر کی تعمیر اور گوادر کے ساحلی علاقوں میں ڈیجیٹل رابطے کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا گیا وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات نے یونیورسٹی آف گوادر کا دورہ کیا اور طلبا و طالبات سے خطاب بھی کیا انہوں نے کہا کہ سی پیک ملکی ترقی کا عظیم منصوبہ ھے اور موجودہ حکومت اسے بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے اس منصوبے کو متنازع بنانے کی کوشش کی لیکن سی پیک منصوبہ موجودہ حکومت اولین ترجیح میں شامل ہیں انہوں نے کہا کہ ماضی میں یہاں پر حکومت نے گوادر میں ہائیر ایجوکیشن کو اہمیت دی اور آج بھی موجود حکومت سمجھتی ہے کہ اگر تعلیم نہیں ہوگی تو ترقی کا عمل روک جائے گی اور انہوں نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ یونیورسٹی آف گوادر کی بلڈنگ دو سے تین سال تک مکمل کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا کہ تعصب اور جاہلیت کا مقابلہ علم سے کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اختلاف کو تشدد سے نہیں بلکے مکالمے سے حال کرنے کی ضرورت ہے وفاقی وزیر نے دورہ گوادر کے موقع پر چمبر آف کامرس ،انجمن تاجران ،اور عمائدین شہر سے بھی ملاقاتیں کیں اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کمشنر مکران ڈویڑن شبیر احمد مینگل،چئیرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت دیگر احکام بھی ان کے ہمراہ تھے اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ چین ہمارا پرانا اور آزمودہ دوست ھے چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کی جائے گی وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ اس پر عمل درآمد اور بلوچستان خاص طور سے گوادر کے عوام کو اس سے زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کو ہر صورت پقنی بنایا جائے گا انہوں نے انجمن تاجران چمبر آف کامرس اور عمائدین شہر سے ملاقات کے دوران کہا ھے کہ بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کا مستقبل وابستہ ھیاور ان کی حکومت ترقیاتی عمل کت دوران مقامی تاجروں اور شہریوں کو تمام ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر پر فراہم کریگی اس موقع پر چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی بھی ان کے ہمراہ تھے اس اقبل وفاقی وزیر کو گوادر پہنچنے پر رکن قومی اسمبلی اسمبلی محمد اسلم بھوتانی چئیرمن گوادر پورٹ اتھارٹی نصیر خان کاشانی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر مجیب الرحمٰن قمبرانی کمشنر مکران ڈویڑن شبیر مینگل ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد سمیت دیگر صوبائی اور وفاقی احکام نے ان کا استقبال کیا

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں