{گوادر میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا

اتوار 14 اگست 2022 22:05

Rکوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2022ء) گوادر میں پاکستان کا یوم آزادی روایتی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اہلیان گوادر نے پاکستان کا 75واں یوم آزادی انتہائی جوش و خروش سے منایا۔ آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کا جشن منانے کے لئے گوادر کی تمام سرکاری اور نجی عمارتوں کے ساتھ ساتھ گلیوں بازاروں سڑکوں اور گھروں کو سبز اور سفید روشنیوں اور قومی پرچم سے خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

جشن آزادی کے موقع پر ہر جگہ پاکستان کے بانیوں کے پوسٹرز، بینرز اور پورٹریٹ آویزاں کیے گئے۔ یوم آزادی کا جشن منانے کے لئے پاک فوج نے سول انتظامیہ، پاک بحریہ ،پاکستان کوسٹ گارڈز ، پولیس، ایف سی اور لیویز فورس کے تعاون سے گوادر میں متعدد تقریبات کا انعقاد کیا-13 اگست کو گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں آزادی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا گیا-بعد ازیں 13/14 اگست کی درمیانی شب12 بجے گوادر کی مرکزی شاہراہ میرین ڈرائیو پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے یوم آزادی کا آغاز صبح سویرے گوادر کی مساجد اور گھروں میں پاکستان کی سلامتی، ترقی اور عوام کی بھلائی کے لیے خصوصی دعاں سے ہوا - 14 اگست صبح 9 بجے پاکستان پوائنٹ پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی۔اس موقع پر سانحہ لسبیلہ کے ہیروز کی لازوال قربانیوں کو سلام بھی پیش کیا گیا- اہلیان گوادر نے شہید کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی خدمات کو سراہا۔

14 اگست کی دوپہر ضلع کونسل ہال اور رورل کمیونٹی ڈویلپمینٹ کونسل ہال میں مختلف اسکولوں کے طلبا کے مابین ٹیبلو، ملی نغموں اور تقریری مقابلوں کا انعقاد بھی کیا گیا-یونیورسٹی آف گوادر کرکٹ ٹیم اورآذادی کپ ٹورنامنٹ کی مشترکہ ٹیم کے درمیان نمائشی کرکٹ میچ بھی گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا- اس موقع پرپاک فوج کے ببینڈ نے ملی نغموں کی مسحور کن دھنیں بجا کر شرکا کے جذبہ حب الوطنی کو ابھارا۔

14 اگست کی شام کو گوادر کی مرکزی شاہراہ میرین ڈرائیو پر سینڈ آرٹ کا مقابلہ اور موٹر سائیکل ریلی کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مختلف اداروں کے عہدیداران, سکولوں کے اساتذہ اور طلبا چائنیز کمیونٹی اور زندگی کے ہر شعبے سے تعلق رکھنے والے عوام کی ایک بڑی تعداد نیان تقریبات میں شرکت کی۔گوادر کے عوام نے یوم آزادی پاکستان کے ساتھ پرعزم رہنے اور کسی بھی جارحیت سے وطن کی حفاظت کے عزم کے ساتھ منایا۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں