گوادر کے شہریوں کی جانب سے گوادر پورٹ اتھارٹی بلڈنگ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت ،حملہ ناکام بنانے پر افواج پاکستان کوبھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش

جمعہ 22 مارچ 2024 22:49

گوادر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2024ء) گوادر کے شہریوں کی جانب سے گوادر پورٹ اتھارٹی بلڈنگ پر دہشتگردانہ حملے کی شدید مذمت ،حملہ ناکام بنانے پر افواج پاکستان کوبھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اپنے مذمتی بیان میں شہریوں کا کہنا تھا کہ گوادر میں پیش آنے والا واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے پاک فوج کے آپریشن کو سلام پیش کرتے ہیں اور اپنی فوج کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں گوادر میں کسی قسم کی دہشتگردی نہیں ہونی چاہیے پاک فوج نے دہشتگردی کے منصوبے کو بروقت ناکام بنایا ہے ۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ گوادر میں دہشتگردی نہیں ہونی چاہئے اور امن کسی صورت خراب نہیں ہونا چاہیے کل جو حملہ ہوا ہے، نہیں ہونا چاہئے تھا بلکہ پورے پاکستان میں فساد نہیں ہونا چاہئے گوادر میں یہ واقعہ حادثہ ہوا , اس کا ہمیں رنج وغم اور صدمہ ہوا ہے، ایسے واقعے نہیں ہونا چائیے، جنگ فساد اچھی چیز نہیں ہے، ایسے چیزوں سے کسی کو فائدہ نہیں ہے، ان دہشت گردوں کو چائیے کہ وہ ایسے کام نہ کریں اس ان کو خود نقصان ہوا ہے۔

گوادر میں شائع ہونے والی مزید خبریں