پاکستان کے قیام میں علماء ومشائخ اہلسنت نے اہم کردار اداکیا تھا،جلائو گھیرائو نہ ہمارا پہلا وطیرہ تھا اور نہ اب ہے،علامہ ضیا ء اللهرضوی

ہم ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے نہیں بلکہ ملک کو استحکام دینے والے لوگ ہیں

ہفتہ 3 نومبر 2018 21:17

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 نومبر2018ء) تحریک لبیک پاکستان (امن گروپ) کے مرکزی چیئرمین علامہ ضیا ء اللهرضوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام میں علماء ومشائخ اہلسنت نے اہم کردار اداکیا تھا۔ جلائو گھیرائو نہ ہمارا پہلا وطیرہ تھا اور نہ اب ہے۔ ہم امن پسند لوگ ہیں۔ ہمارا توڑ پھوڑ ، جلائو گھیرائو سے کوئی تعلق نہ ہے۔ ہم ملکی املاک کو نقصان پہنچانے والے نہیں بلکہ ملک کو استحکام دینے والے لوگ ہیں ۔

(جاری ہے)

تحفظ ناموس رسالت کے لئے پہلے بھی قربانیاں دیتے آئے ہیں اور آئندہ بھی دینے کیلئے کو ئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ کیونکہ یہ ایمان کا حصہ ہے۔حکومت نے تحریک لبیک سے کامیاب مذاکرات سے ملک کو انارکی اور بدامنی سے بچا لیا ہے۔معاہدہ کے بعد اب حکومت کا فرض بنتا ہے کہ وہ اسکی مکمل پاسداری کرے۔ اگر معاہدہ سے منحرف ہونے کی کوشش کی گئی تو عوام اہل سنت اسے کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ علامہ ضیا ء رضوی نے کہا کہ غیر اسلامی طاقتیں اور یہودی لابی وطن عزیز کو انارکی اور بدامنی کی جانب دھکیل کراسکی معیشت کو تباہ کرنا چاہتی ہیں۔ ان حالات میں حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ ہوش کے ناخن لیں اور دینی ومذہبی طبقات سے محاذ آرائی کا ماحول پیدا نہ کریں۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں