حافظ آباد، ایپکا کی کال پر کلرکوں کا ضلعی صدر چودھری نصر اللهہنجرا کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا

جمعرات 18 اپریل 2019 21:42

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2019ء) ایپکا کی کال پر کلرکوں نے ضلعی صدر چودھری نصر اللهہنجرا کی قیادت میں سی ای او ایجوکیشن کے دفتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

جہاں چودھری نصر اللهنے دیگر راہنمائوں رانا محمد امجد فریدی، رانا صدف اعجاز،ملک شوکت علی، قیصر محمود، قاسم تارڑ، صہیب حسن مان ، عمران احمد فاروقی و دیگر کے ہمراہ نعرہ بازی کرتے ہوئے کہا آئندہ بجٹ میں ملک بھر کے تمام سرکاری ملازمین کو یکساں نیشنل پے سکیل پر لاتے ہوئے انکی تنخواہ اور الائونسز یکساں کئے جائیں، ایڈہاک ریلیف کو ضم کرکے پے سکیلز ریوائز کئے جائیں۔

مہنگائی کے تناسب سے پینشن میں اضافہ کیا جائے۔ ریٹائرمنت پر ہر سرکاری ملازم کے ایک بچہ کو بھرتی کیا جائے۔ انہوںنے کہا ملک بھر کے کلرک اپنے مطالبات کے حق میں 2مئی کو اسلام آباد پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں