گذشتہ سال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 200گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ،محمد سہیل عادل

مالکان کو مجموعی طور پر 40لاکھ 89ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ آباد

بدھ 6 جنوری 2021 21:32

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2021ء) سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حافظ آباد محمد سہیل عادل کا کہنا ہے کہ گذشتہ سال 2020کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،اوور لوڈنگ اور روٹ پر مٹ کی خلاف ورزی پر 200گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا جبکہ مالکان کو مجموعی طور پر 40لاکھ 89ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد سہیل عادل کا کہنا تھا کہ گذشتہ سال کے دوران ایل پی جی استعمال کرنے ،اوورلوڈنگ اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر دو سو گاڑیوں کو بند کیا گیا جس پر مالکان کو 19لاکھ 74ہزار پانچ سو روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ روٹ پر مٹ کی خلاف ورزی پر بھی مجموعی طور پر 21لاکھ 14ہزار چھ سو روپے جرمانہ وصول کیا گیا انکا کہنا تھا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عمل درآمد کروایا گیا اور بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے ڈرائیورز کو سزائیں بھی دی گئیں انہوں نے تمام اڈا مالکان،ٹرانسپورٹرز اور ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد سمیت ٹریفک قوانین پر ہر لحاظ سے عمل درآمد کیا جائے اور جو کوئی بھی قوانین کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف بلا تفریق سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں