حافظ آباد،چوری کی گئی تین بکریاں برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیاگیا

پیر 11 جنوری 2021 22:41

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2021ء) پیٹرولنگ پولیس ٹھڈا بھٹیاں نے ایک کار سے چوری کی گئی تین بکریاں برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

صدام حسین سکنہ خوشاب اور رضوان سکنہ چکوال نواحی گائوں چوچک سے بکریاں چراکر اپنی گاڑی میں لیجارہے تھے ،ٹھڈا بھٹیاں پیٹرولنگ پولیس نے شک گزرنے پر ملزمان کی گاڑی کو روک کر چیک کیا توا س میں سے چوری کی گئی بکریاں برآمد ہوئیں جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں