حافظ آباد، زیادہ بارش سے دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، فیصل فرید

بدھ 6 جولائی 2022 20:52

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جولائی2022ء) ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی پنجاب فیصل فرید نے کہا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق ضرورت سے زیادہ بارش کی وجہ سے دریائے راوی اور چناب کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کی وجہ سے اونچے درجے کی سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔خصوصاً گوجرانوالہ ڈویژن کے اضلاع گجرات، منڈی بہاوالدین،حافظ اباد،سیالکوٹ،نارووال اور شیخوپورہ کے اضلاع کے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ دریائے چناب اور راوی سے جڑے 11 نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہے، جس سے علاقے میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے گوجرانوالہ راولپنڈی اور لاہور ڈویژن کی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے گلی محلوں اور سڑکوں پر گٹروں کے ڈھکنوں کو یقینی بنائیں، پروونشیل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو خطرے سے آگاہ کر دیا گیا ہے تمام ادارے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات مکمل رکھیں۔

پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ ریسکیو ٹیموں سمیت تمام متعلقہ ادارے کسی بھی قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں رکھیں اور پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کا عملہ 24 گھنٹے الرٹ رہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ خستہ ہال عمارتوں سے دور رہیں مسافر اور سیاح بارش کے موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔بارش کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور جانی یا مالی نقصان سے محفوظ رہنے کے لیے بجلی کی تنصیبات، ندی نالوں اور پانی کے بڑے ذخیروں سے دور رہیں،گھروں کی چھتوں پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔مون سون کے ایام میں اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں اور انھیں بجلی کے آلات سے دور رکھیں

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں