حافظ آباد ،سردی سے بچنے کے لیے لگائی آگ سے چھت گر گئی، چار افراد جاں بحق ، چار زخمی

ہفتہ 6 جنوری 2024 14:14

حافظ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2024ء) حافظ آباد کے علاقے رامکے چٹھہ میں سردی سے بچنے کے لیے لگائی آگ سے چھت گر گئی جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 4 افراد جاں بحق اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے، جن میں سے 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔حکام کے مطابق اہل خانہ نے آگ بکریوں کے لیے جلا رکھی تھی۔

متعلقہ عنوان :

حافظ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں