کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، آصفہ بھٹوزرداری

پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا ، خطا ب

ہفتہ 17 جولائی 2021 16:37

کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، آصفہ بھٹوزرداری
کوہالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کی بہن اور سابق صدر آصف علی زر داری کی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضرہے۔

(جاری ہے)

انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں، کشمیر جنت نظیر ہے ،کشمیر بے نظیر ہے، کشمیر سے ہمارارشتہ 3 نسلوں سے ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ کشمیر کے ساتھ کھڑی ہے، پیپلز پارٹی پہلے بھی کشمیر کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کشمیر سے محبت وراثت میں ملی ہے، کشمیر کے جمہوری حقوق کے لئے ہماری جان بھی حاضر ہے، ہم نے ہمیشہ کشمیر کی ترقی کے لیے کام کیا ہے، 25 جولائی کو ہر شخص تیر پر ٹھپہ لگائے کیونکہ تیر ترقی اور کشمیر کا نشان ہے۔امبور مظفرآباد پہنچنے پر پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آصفہ بھٹو زرداری کا پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے استقبال کیا۔آصفہ بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے خواتین بھی موجود تھیں، آصفہ بھٹو نے گاڑی سے باہر نکل کر ہاتھ ہلاکر خواتین کا شکریہ کیا۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں