کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل قومی منصوبہ ہے‘راجہ فرخ خورشید

اس منصوبے سے آزادکشمیر حکومت کو بھی واٹر یوز چارجز سمیت مختلف ٹیکسوں کی صورت میں آمدن بھی حاصل ہو گی

منگل 30 نومبر 2021 15:16

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 نومبر2021ء) کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے متحرک نوجوان اور کور کمیٹی متاثرین پراجیکٹ کے جنرل سیکرٹری راجہ فرخ خورشید نے کہا ہے کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل قومی منصوبہ ہے۔جس کی تکمیل سے نہ صرف ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ اس منصوبے سے آزادکشمیر حکومت کو بھی واٹر یوز چارجز سمیت مختلف ٹیکسوں کی صورت میں آمدن بھی حاصل ہو گی۔

چین پاکستان کا عظیم ہمسایہ اور دوست ملک ہے، حکومت آزاد کشمیر پاکستان اور چین کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری میں آزاد جموں وکشمیر کو بھی شامل کر کے کئی اہم ترقیاتی منصوبے آزاد خطے میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کی حکومت کوہالہ ہائیڈرو پاور جنریشن پراجیکٹ کو بہت اہمیت دیتی ہے جس سے دیگر متعدد فوائد کے علاوہ آزاد جموں وکشمیر کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع ملیں گے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ڈیموں کے بننے سے کئی طرح کے ماحولیاتی مسائل پیدا ہوتے ہیں جن کو منصوبے کے شروع میں ہی حل کرنے کی منصوبہ بندی ہونی چاہیے۔ کوہالہ پاور پراجیکٹ کو چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت آزادکشمیر میں چار بڑے منصوبوں میں سے ایک منصوبہ قرار دیتے ہوئے راجہ فرخ خورشید نے کہا کہ 2027 سے قبل مکمل ہونے والے اس منصوبے کی تکمیل سے آزاد کشمیر کی معیشت پر نہایت مثبت اثرات پڑیں گے اور آزاد کشمیر میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ کوہالہ ہائیڈرو پاور کمپنی نے منصوبہ شروع کرنے سے پہلے ہی ماحولیاتی مسائل پر توجہ دی ہے جس کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں۔کمپنی کی جانب سے منصوبہ شروع کرنے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان کا عظیم ترین دوست اور ہمسایہ ملک ہے۔پاکستان اور آزاد ریاست جموں و کشمیر میں چینی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری اور کاروباری سرگرمیاں ہم تحسین کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔اس وقت چین کی کئی اہم کمپنیاں پاکستان اور آزادکشمیر میں متعدد منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔جن میں 1124میگاواٹ کا کوہالہ پاور پراجیکٹ، 720میگاواٹ کا کروٹ پاور پراجیکٹ اور اس سے قبل نیلم جہلم پاور پراجیکٹ کے منصوبے شامل ہیں۔

ہالہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں