یونیورسٹی کیمپس ہنگو میں نیشنل بک فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے سیمینار کا انعقاد

منگل 21 نومبر 2017 18:52

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2017ء) یونیورسٹی کیمپس ہنگو میں نیشنل بک فاونڈیشن پاکستان کی جانب سے اورکزئی ادبی جرگہ کے زیر اہتمام کتاب کی اہمیت کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع ناظم مفتی عبید اللہ، ڈپٹی کمشنر شاہد محمود، اے ڈی سی عطاء المنعم، یونیورسٹی کمپس کوارڈنیٹر فرہاد اللہ اورکزئی،اورکزئی ادبی جرگہ کے جنرل سیکرٹری شاعر امیر محمد اورکزئی،سفیر کتاب انجان اورکزئی، ادیبوں، شعراء اور سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کیں۔

اس موقع پر ضلع ناظم اور ڈی سی ہنگو نے کتابی میلے کا افتتاح کیا اور میلے میں رکھی گئی کتابوں کے سٹالز کا بھی جائزہ لیا۔ کتاب کی اہمیت کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب میں ضلع ناظم اخونزادہ مفتی عبیداللہ،ڈی سی شاہد محمود،فرہاد اللہ،انجان اورکزئی،امیر محمد اورکزئی و دیگر مقررین نے کتب بینی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ کتابوں کے مطالعہ کے بغیر انسانی سوچ اور سمجھ نا مکمل ہے،دور جدید کے کمپیوٹرائز زمانے میں کتابوں سے دوری معاشرتی تناو پیدا کرنے کیساتھ ساتھ مطالعے سے لگن میں فاصلے پیدا ہوتے جا رہے ہیں جو کہ نیگ شگون نہیںہے۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ اللہ تعالی نے بنی نو انسان کی بہترین رہنمائی کے لئے قرآن پاک کی صورت میں کتاب مقدس کے تحفے سے نوازتے ہوئے عقل کی نعمت اور علم کی دولت کی وجہ سے اشرف المخلوقات ٹھہرایا،علم کے ذریعے ہی انسان معاشرے کے اندر رہتے ہوئے اچھے اور برے میں تمیز کا اہل بنتا ہے۔دور حاضر کے جدید کمپیوٹرائز نظام نے 40 فی صد لوگوں کو مطالعے اور تحریر کی خوبیوں سے دور کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ کتابوں کا مطالعہ کرنی والی اقوام ہی عالمی چیلیجز کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت پاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ معماران قوم نئی نسل کی بہترین تعلیم و تربیت اور روشن مستقبل کے لئے کتابوں کے مطالعے کرنے کا عادی بنائیں۔ اس موقع پر نیشنل بک فاونڈیشن کے ظاہر انجان،امیر محمد اورکزئی نے ضلع ناظم،ڈی سی ہنگو و دیگر افسران کو کتابوں کے تحائف پیش کئے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں