ریجنل انٹر سکولز باسکٹ بال مقابلے‘گورنمنٹ ہائی سکول ٹل نے ریجنل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 26 نومبر 2018 19:25

ہنگو۔26 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2018ء) ریجنل انٹر سکولز باسکٹ بال مقابلوںمیںگورنمنٹ ہائی سکول ٹل ضلع ہنگو نے گورنمنٹ ہائی سکول ترخہ نوشہرہ کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 29-26 سے شکست دے کر ریجنل فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔فائنل میں ضلع ہنگو کے ٹل سکول کا مقابلہ چارسدہ کے اتمانزئی ہائی سکول سے ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انٹر سکولز ریجن باسکٹ بال کے مقابلے تاروجبہ ضلع نوشہرہ میں جاری ہیں ،گورنمنٹ ہائی سکول ٹل نے کوارٹرفائنل میں باآسانی پشاور کینٹ سکول کو 16 کیمقابلے میں 48 سکور سے ہرایا تھا جبکہ سیمی فائنل میں سخت مقابلے کے بعد ترخہ سکول نوشہرہ کو 26 کے مقابلے میں 29 سکور سے ہرا کر ریجن فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

واضح رہے کہ دوسری دفعہ ٹل سکول نے ریجن فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیاہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں