ہنگو ،بھائی نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اٴْتار دیا

پیر 31 جولائی 2023 20:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2023ء) ہنگو کے نواحی علاقہ میروبک میں بھائی نے گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کرکے اپنے ہی سگے بھائی کو موت کے گھاٹ اٴْتار دیا جبکہ کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں کوئلہ کان میںگیس بھر جانے کے باعث دھماکہ سے شدید زخمی کان کن زخموں کی تااب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ اطلاعات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی ہنگو کی حدودمیں واقع میروبک گاؤں میںگھریلو ناچاقی پر زاہد اللہ نے اپنے دوست میر محمد کے ایما پر اپنے ہی بھائی شاہد اللہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی سٹی امجد حسین کی زیر نگرانی میں سٹی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او فیاض خان نے چھاپہ مار کر قتل کے الزام میں ملوث مبینہ دونوں ملزمان کو الگ الگ کاروائی میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس نے قتل کی واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کر لیا ۔ پولیس نے وجہ قتل رشتہ کے تنازع کا شاخسانہ بتایا ہے۔ادھر قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں اخوروال کے علاقہ دوستان کول مائن نمبر3 میں گزشتہ روز گیس بھرجانے کے باعث تین زخمیوں میں سے حبیب اللہ نامی کان کن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ یادرہے کہ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران اورکزئی میں ایک کان کن جبکہ درہ آدم خیل میں کوئلہ کی کانوں میں تین جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں