ہنگو دھماکے سے قبل خودکش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی موصول

ویڈیو میں حملہ آوروں کو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، رپورٹ

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:28

ہنگو دھماکے سے قبل خودکش حملہ آوروں کی سی سی ٹی وی موصول
ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) صوبہ خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو میں خودکش حملہ آوروں کی دھماکے سے پہلے کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں حملہ آوروں کو موٹر سائیکل پر بیٹھ کر گزرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔سی سی ٹی وی ویڈیو کے مطابق موٹر سائیکل سوارخودکش حملہ آور نے چادر لیپٹ رکھی تھی، دونوں حملہ آور موٹر سائیکل پر تھانے کی جانب گئے۔

(جاری ہے)

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس تھانے کی مسجد میں ایک خودکش حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرے نے خود کو اڑا دیا تھا۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز دھماکے میں 5 افراد شہید اور 10 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے، خودکش دھماکے کا مقدمہ نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔اسپیشل ٹیموں نے دھماکے کے مقام سے مواد اکٹھا کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ہنگو نثار احمد نے بتایا کہ خودکش حملہ آور موٹر سائیکل پر آئے تھے، ان کے پاس 12 سے 15 کلو بارودی مواد تھا، موٹر سائیکل میں بھی 12 کلو سے زائد مواد تھا۔

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں