ہنگو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق

منگل 26 اکتوبر 2021 15:15

ہنگو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سکول ٹیچر جاں بحق
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2021ء) ہنگو میں مسلح افراد کی فائرنگ سے  گورنمنٹ سکول ٹیچر جاں بحق ہوگیا۔  ہنگو پولیس  کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس کے سامنے نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ابراہیم زئی کا  ٹیچر علی مرتضی جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مقتول ٹیچر علی مرتضی کا تعلق کوہاٹ کچئی سے ہے جبکہ وہ کسی کام کے سلسلے میں ایجوکیشن آفس آیا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے واردات سے فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے شہر میں ناکہ بندی کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں