ایس ایس ٹیز اساتذ ہ فائل موومنٹ پر تاخیری حربوں سے اجتناب کیا جائے،جہانزیب خان

ہفتہ 21 جولائی 2018 18:57

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) ایس ایس ٹیز اساتذہ ویلفیئر ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر جہانزیب خان اوردیگر عہدیداران رحمت خان، ذوالقرنین ،اعصام الدین،شاہ محمد اورمہتدین نے کہاہے کہ ایس ایس ٹیز اساتذ ہ فائل موومنٹ پر تاخیری حربوں سے اجتناب کیا جائے،سیکشن آفیسر بجٹ دانستہ طور پر ایس ایس ٹیز اساتذہ کے جائز فائل موومنٹ میں تاخیری حربے استعمال کر کے احتجاجوں پر مجبور کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا انہوں نے ایس ایس ٹی اساتذہ کے منعقدہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ سیکشن آفیسر بجٹ خیبر پختونخوا ایک ماہ کے عرصہ سے ایس ایس ٹیزفائل موومنٹ پر جاری کام کو دانستہ روکتے ہوئے اساتذہ ایس ایس ٹی کی بے چینی میں اضافہ کر دیا ہے جو کہ انصاف کے اصولوں کے منافی اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی صدر روح اللہ جان کیساتھ ایس او بجٹ کا نا مناسب اور ہتک آمیز رویہ نہایت قابل افسوس امر ہے جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ اگر فوری طور پر ایس ایس ٹیز فائل موومنٹ پر کام تیز نہیں کیا گیا تو صوبائی سیکٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنوں پر مجبور جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں