ہنگو، شیخ الحدیث مولانا امان اللہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس

پیر 10 دسمبر 2018 18:00

ہنگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ہنگو اور ٹل کے مختلف مقامات پر شیخ الحدیث مولانا امان اللہ کے ایصال ثواب کے لیے تعزیتی اجلاس اورقرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا ، تقریبات میں علما ء کرام،مدارس کے طلباء، علاقہ معززین نے کثیر تعداد میں شترکت کی ،جامعہ فاروقیہ کوٹکی، ٹل مسجد گنبد سمیت مختلف مقامات پر تعزیتی اجلاس اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں مفتی سردار،مولانا عبد الباقی ، مولانا محمد صدیق ،وفاق المدارس کے صوبائی رکن مولانا اخونزادہ ضیاء اللہ، مفتی رحمت سعید، ناظم امور دارالعلوم عربیہ ٹل مولانا زاہد پشاوری، جانشین مولانا حافظ فخر الاسلام میاں سیف الاسلام کاکاخیل ، مولانا عبد الجبار ،قاری عمران محمود کاکاخیل، میاں سلطان حسین سمیت ، مدارس کے طلباء اور علاقہ معززین کثیر تعداد میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

تعزیتی اجلاس سے علماء کرام کا کہنا تھا کہ مرحوم حضرت شیخ حسن جان کے دست راز تھے،دین کے لئے شیخ آمان اللہ کی خدمات کو سنہری حروف سے یاد رکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں