ڈی آر سی اور مصالحتی کمیٹی کے قیام کا مقصد عوامی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کیساتھ عوام کو سستا انصاف فراہم کرناہے ، ڈی پی او ہنگو

جمعرات 17 جنوری 2019 19:28

ھنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس افسر ھنگو پیر شہاب علی شاہ نے کہاہے کہ ڈی آر سی اور مصالحتی کمیٹی کا قیام کا مقصد عوامی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو سستا انصاف فراہم کرناہے اس لئے مصالحتی کمیٹی کا کردار اہمیت کا حامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مصالحتی کمیٹی (DRC)ہنگو کے دفتر کے اچانک دورے کے دوران مصالحتی کمیٹی کے اراکین اور سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈی پی او پیر شہاب علی شاہ نے کہاکہ تنازعات کے حل کونسل ڈی ار سی کا قیام کا مقصدعوامی تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے ساتھ ساتھ عوام کو جلد اور سستا انصاف فراہم کرناہے اس حوالے سے مصالحتی کمیٹی کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے انہوںنے کہاکہ دو فریقین کے مابین ناچاقیوں اور غلط فہمیوں کا خاتمہ میں ثالثی کا کردار اسلامی فعل ہے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا کی سربراہی میں اضلاع کی سطح پر مصالحتی کمیٹیوں کی قیام سے جرائم کے روک تھام اور عوام تنازعات کے خاتمے میں خاطر خواہ کامیابی ملی ہے کیونکہ ان کی وجہ سے سال ہا سال کی پرانی تنازعات دشمنیاں اور رنجشی ختم ہو رہی ہے عوام کو تھانہ کچہری کے چکر کاٹنے اور دربدر کے ٹھوکریں کھانے کے بجائے ان کی باہمی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں اس موقع پر چیئر مین ڈی آر سی ملک عاقل و دیگر ممبران سمیت سائلین بھی موجود تھے سائلین نے ڈی ار سی کے کارکردگی کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ سے عوام کو جلد اور سستاانصاف فراہم ہو رہاہے اور عوام کی باہمی تنازعات خوش اسلوبی سے حل ہو رہے ہیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر پیر شہاب علی شاہ نے پال آفس ہنگو کا بھی دورہ کیا اور پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ پولیس افسران عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دیں سائلین کے ساتھ بھر پور تعاون کرتے ہوئے افسران بالاکی ویژن کے مطابق عوامی خدمت کی انجام دہی میں کوئی کسر نہ چھوڑیں ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں