ہنگوپولیس کا منشیات کے کالے دھندے کیخلاف گھیراتنگ،انٹیلی جنس بیس پرملنے والی معلومات کی روشنی میں خفیہ پولیس اہلکاروں کی کامیاب کاروائی

پی ٹی سی پھاٹک میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل کے سیٹ کے نیچے چپھائی گئی603گرام افیون اور1143گرام چرس برآمد

بدھ 13 فروری 2019 22:11

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2019ء) ہنگوپولیس کا منشیات کے کالے دھندے کیخلاف گھیراتنگ،انٹیلی جنس بیس پرملنے والی معلومات کی روشنی میں خفیہ پولیس اہلکاروں کی کامیاب کاروائی،پی ٹی سی پھاٹک میں خصوصی ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل کے سیٹ کے نیچے چپھائی گئی603گرام افیون اور1143گرام چرس برآمد۔پولیس نے موٹرسائیکل قبضے میں لیکرملزم غفارعلی سکنہ لودھی خیل کوگرفتارکرلیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر اورانٹیلی جنس بیس پرملنے والی معلومات کی روشنی میں ہنگوسپیشل انٹیلی جنس یونٹ آف پولیس کے انچارج ایل ایچ سی امجدخان،ایل ایچ سی رضوان اللہ،کنسٹیبل عبدلقادرودیگر نے پی ٹی سی پھاٹک میں سپیشل ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل نمبرLEW1780کے سیٹ کے نیچے چپھائی گئی 1143گرام چرس اور603گرام افیون برامدکرکے ملزم غفارعلی ولدبلی جان سکنہ لودھی خیل کوگرفتارکرکے موٹرسائیکل قبضے میں لے لی۔

(جاری ہے)

ملزم کوحراست میں لیکرتھانہ سٹی حوالات منتقل کردیاگیاہے۔ملزم کیخلاف سٹی پولیس نے 9C CNSA کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کردیاگیاہے۔خفیہ پولیس کے اہلکاروں کی اس کامیاب کاروائی پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ نے خفیہ پولیس کے انچارج ایل ایچ سی امجدخان اور اہلکاروں کونقداورتعریفی انعامات دینے کا اعلان کیا

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں