ہنگو پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن،5اشتہاریوں سمیت40ملزمان گرفتار

گرفتارملزمان کے قبضہ سی3 کلاشنکوف،ایک ہینڈگرنیڈ، 8پستول، 3ریپیٹر، 4بندوق، 2رائفل،کارتوس اور چرس برآمد

پیر 18 مارچ 2019 21:14

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ضلع بھرمیں امن امان برقراررکھنے اورملکی سلامتی کویقینی بنانے کیلئے ہنگوپولیس کاجرائم پیشہ افراداورسماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک اپریشن کاعمل مزیدتیزکردیاگیاہی.تازہ کاروائیوں میں مختلف علاقوں سے سنگین مقدمات میں مطلوب5مجرم اشتہاریوں سمیت40قانون شکن افرادگرفتارکرلیاگیاہی.گرفتارملزمان کے قبضہ سی3کلاشنکوف،1ہینڈگرنیڈ،8پستول،3ریپیٹر،4بندوق،2رائفل،2950گرام چرس373مختلف بورکے کارتوس،7چارجرز برامدکرکے قبضہ پولیس کئے گئے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرضلع بھرمیں امن وامان برقراررکھنے،ملکی سلامتی اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کی خاطرپولیس سرچ اپریشن کاعمل مزیدتیزکردیاگیاہی.سٹی اورٹل سرکلزڈی ایس پیزکے زیر قیادت تھانہ ،سٹی،صدر،دوابہ،ٹل اورتھانہ بلیامینہ کے ایس ایچ اوز نے ایلیٹ فورس،ارارایف سکواڈ اورلیڈیزپولیس کے ہمراہ ضلع بھرکے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکے خلاف سرچ اینڈسترائیک اپریشن کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں مطلوب5مجرم اشتہاریوں سمیت40جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔

(جاری ہے)

گرفتارملزمان کے قبضی3کلاشنکوف،1ہینڈگرنیڈ،8پستول،3ریپیٹر،4بندوق،2رائفل،2950گرام چرس373مختلف بورکے کارتوس،7چارجرز برامدکرکے قبضہ پولیس کئے گئے ہیں.ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کے مطابق ضلع بھرمیں جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصرکے خلاف پولیس سرچ اپریشنزکاعمل مزیدتیزکردیاگیاہی.پولیس ضلع بھرمیں امن وامان برقراررکھنے،ملکی سلامتی اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کویقینی بنانے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کاراپنے پیشہ ورانہ فرائض بخوبی سرانجام دے رہی ہی

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں