ہنگو، حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسوںکے لگانے کے فیصلے کے خلا ف ہنگو میں بھی شٹر ڈائو ن ہڑ تال

ہفتہ 13 جولائی 2019 21:52

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2019ء) حکومت کی جانب سے ظالمانہ ٹیکسوںکے لگانے کے فیصلے کے خلا ف ہنگو میں بھی شٹر ڈائو ن ہڑ تال مکمل طور پر کامیاب رہی اس دوران ہنگو ،ٹل ،دوآبہ اور ملھقہ علاقوں کے تمام کاروباری مراکز بازار اور دوکانیں بند رہی جے یو آئی ،مسلم لیگ اور اے این پی نے بھی ہڑتال کی حمایت کی اور تاجر برادری کے ساتھ بیٹھے رہیں ہڑتال کی نگرانی کے لئے ریلوے روڈ کے قریب تاجر برادری نے احتجاجی کیمپ لگایا تھا تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف ملک بھر میں ہڑتا ل کامیابی سے جاری ہے اور حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور اپنا فیصلہ واپس لے ورنہ آئیندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے ہنگو میں سبزی ،ہوٹل ،نان بائی اور میڈیسن سمیت مکمل طور پر ہڑتال ہے جبکہ ٹل ،دوآبہ ،اور ملھقہ علاقوں میں بھی ہڑتال کی کامیابی کی اطلاعات ہے ہڑتال کی نمائندگی ظفر اقبال ،عبدالواحد ،گل صاحب شاہ ،ضیاء الاسلام ،عبدالرحمان اور دیگر نمائندوں نے کی اس موقع پر ضلع بھر میں سکیورٹی کی سخت انتظامات کیے گئے تھے ہڑتال کی وجہ سے مسافروں اور مر یضوں کو مشکلا ت اور مسائل سامنا رہا ۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں