ہنگو پولیس ہمیشہ عوام کی توقعات پر پورا اتری ہے،ڈی پی او احسان اللہ خان

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:37

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) ہنگو پولیس ہمیشہ آپنی پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کر کے عوام کی توقعات پر پورا اتری ہے،محرم الحرام میں ہنگو پولیس کی کارکردگی اور فرائض سے ہم آہنگی قابل تقلید تھی,جرائم کی روک تھام کرنی ہو یا ظالم کا ہاتھ روک کر مظلوم کی داد رسی کرنی ہو پولیس جوان نیک مشن میں پیش پیش ریے ہیں۔محرم میں ہنگو پولیس نے بہترین طریقے سے پنی ذمہ داریوں کو ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے محرم الحرام میں انتہائء غیر معمولی انداز میں فرائض انجام دینے والے پولیس افسران,جوانوں اور دیگر سٹاف میں تعریفی اسناد اور کیش پرائز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اسد زبیر,ڈی ایس پی رحمت اللہ خان,ار آئی پولیس لائن امجد خان,ایس ایچ او سٹی فضل محمد خان,ایس ایچ اوٹل امیز زمان,ایس ایچ اوشاہ دوران خان،پی ار او محمر طاہر اور دیگر میں تعریفی اسناد اور اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر احسان اللہ خان نے کہا کہ ہنگو پولیس نے ہمیشہ ائی جی خیبر پختون خواہ ڈاکٹرمحمد نعیم خان اور ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی عوام دوست,امن دوست اور متحرک اور غیر جانب دار پولیس کے سلوگن کی عملی تصویر پیش کی ہے اور ان کی۔ہدایات کے مطابق فرائض انجام دیکر ایک ذمہ دار فورس کا حصہ ہونے کا ثبوت دیا ہے انہوں۔

نے کہاکہ محرم ہو یا عام حالات ہنگو پولیس کو غیر جانب دار,فرض شناس,ایماندار اور تربیت یافتہ فورس کے طور پر عوام کی خدمت کے قابل بنایا ہے اور پولیس۔جوانوں نے اپنے عمل اور کردار کے ذریعے اپنی قابلیت اور کارکردگی کا ثبوت دیا ہے اج ہنگو پولیس عوام کی۔معاون اور ضلع میں امن,قانون کی رٹ بنا کر بھر پور سماجی اور کاروباری زندگی کو رواں دواں رکھنے کی ذمہ دار ہے اور اس مثبت تبدیلی کا کریڈٹ پولیس کے جوانوں کو جاتا ہے۔

ڈی پی او احسان اللہ خان نے جوانوں سے کہا کہ وہ جرائم کی بیخ کنی اور عوام کی محافظ بن کر اپنے محکمے کی عظمت و رفعت میں اضافے کا مشن جاری رکھیں اور ہر حال میں اپنے فرائض منصبی سے انصاف کریں۔انہوں نے کہا کہ وہ ضلع بھر کی پولیس کی محرم الحرام میں بہترین انداز میں فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی کارکردگی میرے لیے بھی قابل تحسین

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں