ہنگو: الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اسلام آباد کی جانب سے سابقہ ایم این اے پیرحیدر علی شاہ

کے تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹل میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ؒجسمیں تحصیل ٹل سمیت وزیرستان۔اورکزئی اور کرم آئی ڈی پیز کا فری معائنہ ہوا جبکہ فری ڈراپس کے ساتھ عینک بھی دئیے گئے

جمعہ 20 ستمبر 2019 20:36

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2019ء) الشفاء ٹرسٹ آئی ہسپتال اسلام آباد کی جانب سے سابقہ ایم این اے پیرحیدر علی شاہ کے تعاون سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ٹل میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاتھا۔جسمیں تحصیل ٹل سمیت وزیرستان۔اورکزئی اور کرم آئی ڈی پیز کا فری معائنہ ہوا جبکہ فری ڈراپس کے ساتھ عینک بھی دئیے گئے۔اس موقع پر الشفاء ٹرسٹ جنرل مینجر لیفٹنٹ کرنل ریٹائرڈ طارق عثمان بھی موجود تھے۔

صبح 9 بجے سے 2بجے تک بغیر وقفے کے چھ سو سے زاِئد مریضوں کا چیک اپ ہوا۔جن مریضوں کو اپریشن کی ضرورت تھیں ان کو اسلام آباد اور کوہاٹ الشفاء آئی ہسپتال ریفر کردیا۔اس موقع پر ایم این اے پیر حیدر علی شاہ کے بھائی پیرقیوم شاہ نے کیمپ کا دورہ کیا تمام انتظامات کا جائزہ لیا پیرقیوم شاہ کے ہمراہ تحصیل صدر انتصار خان اور سٹی صدر حاجی عصمت اللہ بھی تھے۔

(جاری ہے)

کیمپ کے دوران ٹل کے رضاکار طفیل محمد۔واجد بنگش،اسرارمحمد،طیب حسن،گل شہزاد،وحیدخان،حیات ممبر اور دیگر نے پورا دن الشفاء ڈاکٹرز کے ساتھ مکمل تعاون کیا۔اس موقع پر پیرقیوم شاہ کا کہنا تھا کہ پورے تحصیل ٹل میں آنکھوں کا سپیشلسٹ ڈاکٹر موجود نہیں۔عوام پشاور۔اسلام آباد جانے پر مجبور ہیں۔ایسے میں پیرحیدرعلی شاہ کی جامب سے کیمپ کا انعقاد غریب عوام کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تحصیل ہسپتال کیلئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز سمیت سرجن ڈاکٹرز کی منظوری کے احکامات دیئے جائے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں