ہنگو،بریانی پلیٹ میں چکن پیس کیوں نہیں ڈالا، پولیس حوالدار نے بریانی فروش کو تھپڑ مار دیا

ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی او ہنگو حوالدار کیخلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ کسی غریب کے ساتھ زیادتی نہ کرسکے،محمد سعید

منگل 26 اکتوبر 2021 18:39

ہنگو،بریانی پلیٹ میں چکن پیس کیوں نہیں ڈالا، پولیس حوالدار نے بریانی فروش کو تھپڑ مار دیا
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) بریانی پلیٹ میں چکن پیس کیوں نہیں ڈالا، ہنگو پولیس حوالدار نے بریانی فروش کو تھپڑ مار دیا۔ وردی کے ناجائز استعمال کے خلاف بریانی فروش میڈیا کے دفتر پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ہنگو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غریب بریانی فروش محمد سعید نے کہا ہے کہ پولیس حوالدار پپو نے دوکان آکر ایک پلیٹ بریانی کا آرڈر دیا جس کو پیسوں کے حساب سے بریانی پلیٹ دے دی گئی مگر اسی وقت پولیس حوالدار پپو نے شاگرد کے ساتھ بدزبانی شروع کی اور انہیں تھپڑ بھی مارا۔

محمد سعید نے کہا کہ جس گاہک سے جتنے پیسے لیتے ہیں اسی حساب سے بریانی پلیٹ دیا جاتا ہے لیکن مذکورہ حوالدار کو کم پیسوں میں اپنی پسند کی بریانی پلیٹ نہ ملی تو وہ آپے سے باہر ہو گئے اور اچانک میرے دوکان کے شاگرد سے الجھ پڑے۔ محمد سعید نے اس نا مناسب رویے پر ڈی آئی جی کوہاٹ، ڈی پی او ہنگو سے پر زور مطالبہ کیا کہ مذکورہ حوالدار کے خلاف سخت کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی غریب کے ساتھ زیادتی نہ کرسکے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں