ہنگو پولیس نے نشہ میں دھت شخص کو بیوی سمیت خود کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کرلیا

منگل 31 مئی 2022 19:35

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مئی2022ء) ہنگو پولیس نے نشہ میں دھت شخص کو اپنی بیوی سمیت خود کو آگ لگانے کی کوشش ناکام بنا کر گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس سٹیشن دوآبہ کے ایس ایچ او نیاز محمد خان کے مطابق ملزم ابراہیم ولدرحیم سکنہ ماموں بانڈہ دوآبہ کے بارے میں اطلاع ملی کہ نشے میں دھت ملزم ابراہیم ولد رحیم سکنہ ماموں بانڈہ اپنی بیوی سمیت خود کو اگ لگانا چاہتا ہے جس پر وہ فی الفور پولیس نفری کے ہمراہ ملزم کے گھر پہنچ گئے جہاں ملزم نے بیوی اور خود پر پیٹرول چھڑکا تھا لیکن پولیس نے بروقت موقع پر پہنچ کر انہیں ایسا کرنے سے روک دیا اور ملزم کو خنجر سمیت گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او کے مطابق ملزم عادی نشئی ہے اور گھر کے حالات ٹھیک نہیں ہے اور بیوی کیساتھ ان کی ناچاقی تھی۔ان حالات سے تنگ آکر انہوں نے بیوی کے ہمراہ خودکو آگ لگانے کی کوشش کی جسے پولیس نے ناکام بنادیا۔ پولیس سٹیشن دوآبہ میں ملزم کیخلاف دفعات 324/325/365/15AAکے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں