ضلعی انتظامیہ ہنگو ان ایکشن، مختلف بازاروں میں چھاپے، دکانداروں کو خلاف ورزی پر جرمانے

جمعرات 4 اگست 2022 16:46

ہنگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) ضلعی انتظامیہ ہنگو ان ایکشن، مختلف بازاروں میں چھاپے، دکانداروں کو خلاف ورزی پر جرمانے۔ڈپٹی کمشنر ہنگو محمد رفیق خان مہمند کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہنگو آمان اللہ نے تحصیل ہنگو میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا اور ان پر جاری کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اسکے علاوہ انھوں نے ہنگو بازار میں مختلف اشیائے خوردونوش کی دکانیں، جنرل سٹورز، کاسمیٹکس سٹورز اور بیکریز چیک کیں۔ اشیائے خورد و نوش کی دکانوں کی صفائی ستھرائی، نرخناموں کا جائزہ لیا۔ اورزائدالمیعاد اور غیرمعیاری اشیاء رکھنے والے متعدد دکانداروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی اور ان پر جرمانہ عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے صحت کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، اشیاء خوردنوش کی خودساختہ قیمتیں، کم وزن کے نان فروخت کرنے، اور صفائی ستھرائی کا خلاف نہ رکھنے والوں کے خلاف مزید بھی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :

ہنگو میں شائع ہونے والی مزید خبریں