ہری پور، صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب سے ارکان اسمبلی افتخار جدون اور رجب عباسی کی ملاقات، بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز فراہمی پر تبادلہ خیال

منگل 30 اپریل 2024 11:14

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان سے ارکان صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون اور رجب علی عباسی سمیت سابق رکن صوبائی اسمبلی نثار صفدر جدون نے ملاقات کر کے انہیں بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث پیدا صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان نے بلدیاتی نمائندوں کو فنڈز دینے اور پی کے 43 اور 44 کے مسائل سے متعلق وفد کو یقین دہانی کروائی کہ آپ کے حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی افتخار خان جدون، رجب علی عباسی سمیت سابق ایم پی اے نثار صفدر جدون نے مسائل کو غور سے سن کر ان کے حل کی یقین دہانی کرانے پر صوبائی وزیر ارشد ایوب کا شکریہ ادا کیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں