اسسٹنٹ کمشنر غازی کا بی ایچ یو قاضی پور کا دورہ،پٹوار حلقہ قاضی پور کا معائنہ کیا

منگل 30 اپریل 2024 12:46

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر ہری پور کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر غازی نے بی ایچ یو قاضی پور کا دورہ کر کے وہاں سٹاف کی حاضری سمیت ادویات کے سٹاک کو چیک کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے عملہ کو سختی سے ہدایت کی کہ عملہ بی ایچ یو میں اپنی حاضری کو ہر صورت یقینی بنائے، ہسپتال میں موجود ادویات یہاں کے غریب مریضوں کیلئے ہیں، انہیں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو نہ دینے والے عملہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

بعد ازاں انہوں نے پٹوار حلقہ قاضی پور کا بھی معائنہ کیا، ریکارڈ چیک کیا گیا اور حلقہ پٹواری کو ہدایت جاری کی کہ گوشوارے، فرد، انتقال اور رجسٹری سمیت کسی بھی کام کیلئے پٹوار خانے آنے والے افراد کو سرکاری ریٹ پر متعلقہ ڈاکومنٹس فراہم کئے جائیں، کسی کے ساتھ ظلم و زیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ وہ تحصیل غازی میں جاری ایس این آئی ڈی پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کو درپیش ریفیوزل کو کور کیا، پولیو ٹیم کو مہیا سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں