ہرنائی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے، صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ

منگل 20 اگست 2019 16:47

ہرنائی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے، صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای اینڈ واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا نوٹیفکشن جاری کرنے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو موجودہ مشکل حالات میں جنرل قمر جاوید باجوہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کا نوٹیفکشن جاری ہونے کے بعد صحافیوں کے ایک گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آدھے راستے میں حکمت عملی اور لیڈر نہیں بدلے جاتے۔ انہوں نے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا فیصلہ خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کی قائدانہ صلاحیتیں،حب الوطنی وقت کی اہم ضرورت ہیں، قوم اعتماد کر سکتی ہے کہ مسلح افواج کی قیادت مضبوط ہاتھوں میں ہے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ کو مدت ملازمت میں توسیع پرمبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں پاک فوج ناقابل تسخیر ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں