ہرنائی، صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ کا کراچی طیارہ حادثہ پر اظہار افسوس

ہفتہ 23 مئی 2020 19:51

ہرنائی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2020ء) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای، واساحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کراچی میں پی آئی اے طیارہ حادثے پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ پی آئی اے کے مسافر طیارے کے حادثے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ نے ضلع ہرنائی میں کرونا وائرس کی روک تھام اور تدارک کیلئے پہلے دن سے ہی فرنٹ لائن سپاہی کا کردار ادا کرکے ضلع ہرنائی کے عوام کو کرونا وائرس کی سے بچائو کیلئے بہترین انتظامات کئے تھے۔ صوبائی وزیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ماہرین کی بتائی ہوئی احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں