ہرنائی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے،سہیل انور ہاشمی

مہم میں ہرنائی میں 5سال تک کے 22968 بچوں کو 121 موبائل ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گے ،ڈپٹی کمشنر ہرنائی

منگل 21 ستمبر 2021 23:05

ہرنائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ ہرنائی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا آغازکردیا گیا ہے،مہم میں ہرنائی میں 5سال تک کے 22968 بچوں کو 121 موبائل ٹیمیں پولیو کے قطرے پلائیں گے جس پر 15 یو سی ایم او ٹرانزٹ پوائنٹ 14 اور 30 فکسڈ سینٹر اور 39 ایریا انچارج کی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اس پانچ روزہ پولیو مہم میں کوئی بھی بچہ پولیوکے قطرے پینے سے رہ نہ جائے وہ اپنے بچوں کو ڈی ایچ او آفس میں پانچویں روز تک قطرے پلانے کے لیے لاسکتے ہیں جبکہ لیویز اور پولیس کی نگرانی میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے قطرے پلاکر باقاعدہ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ہیلتھ کے ضلعی آفیسران بھی موجودتھے، ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ ہرنائی میں پانچ روزہ پولیو مہم میں ہمارے قبائلی عمائدین۔

(جاری ہے)

علماء کرام۔بلدیاتی نمائندے سماجی شہری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ہرگھر کے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کردار ادا کریں تاکہ ہمارے معاشرے میں کسی بھی فرد کا بچہ۔بچی عمر بھر کی معذوری سے بچ جائے آنے والے دنوں میں ہماری نسلیں پاکستان کے بہتر روشن مستقبل کا باب ہیں، لیکن اس میں اگر پولیو ورکر یا ہیلتھ کے آفیسران کیجانب کوتائی کی گئی تو ان کے خلاف کاروائی ہو گی کیونکہ میں خود پولیو کو مانیٹر کررہا ہوں اور مختلف جگہوں پر چھاپے شروع کردیے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب کرنے کے لیے معاشرے کے ہرشہری کو اپنا حصہ ڈالنا ہوگا تاکہ ضلع ہرنائی میں کسی بھی شہری کا بچہ یابچی پولیو کے اس موزی مرض میں مبتلا نہ ہوسکے ہرنائی کے عوام اپنے پانچ سال تک کے بچے بچیوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں جس سے وہ عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں،ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی نے مزید کہا کہ ہرنائی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پانچ روزہ پولیو مہم کا آغازتو کردیا گیا ہے،پولیو کے اس موذی مرض کو ضلع سے پاک کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں جس طرح سابقہ پولیو مہم کو کامیاب کیا ہے آج سے شروع ہونے والی پانچ روزہ پولیو مہم کو بھی کامیاب کریں گے ضلع میں پولیو مہم کی مانیٹرنگ محکمہ صحت کیساتھ مل کر کرونگااگر کوئی بھی پولیو ٹیم کا شخص اپنی ڈیوٹی سے لاپروہی میں پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں کہاکہ ضلع میں جس علاقے میں پولیو ٹیم کو پولیس کی نفری کم ہونے کی وجہ سیکورٹی نہ ملنے کی صورت میں پولیو ٹیمز کی سیکیورٹی کیلئے لیویز فورس کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں