Yدہشتگرد وں کی سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے

د*فورسز کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے

اتوار 17 مارچ 2024 21:30

ج*ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کا مرکزی رہنمارکن صوبائی اسمبلی حاجی نورمحمد خان دمڑ نے شمالی وزیرستان میرعلی کے علاقے میں لیفٹیننٹ کرنل کاشف اور کیپٹن احمد بدر کے شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دہشتگرد وں کی سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے فورسز کے بہادر سپوتوں نے وطن عزیز کے امن کے لئے اپنا آج قربان کیا ہے شہدا کی عظیم قربانیوں رائیگاں نہیں جائیں گی،مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور شہدا کے اہلخانہ کے غم میں برابر کے شریک ہوں شہدا کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار ان خیالات کااظہار انہوں نے انہوں نے اپنے جاری کردہ مذمتی بیان میں کیا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑی جا چکی ہے، شکست خوردہ دہشتگرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے فورسز اورقوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے، قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے تک حکومت، فوج، تمام سیکورٹی ادارے اور عوام ایک پیج پر ہے۔

ہرنائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں