کھچی والاوائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا میں خشک راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا

پیر 20 اپریل 2020 14:26

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2020ء) کھچی والاوائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا میں خشک راشن کی تقسیم کا آغاز کر دیا گیا سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ کی ہدایت پر کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے محنت کش مزدور طبقہ کے گھر گھر راشن پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق سیاسی وسماجی شخصیت سابق ایم پی اے pp243 چودھری غلام مرتضیٰ نے واٹٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھچی والا شہر اور ملحقہ چکوک میں خشک راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اسی سلسلہ میں مہریہ ٹاؤن میں مختصر تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل بہاولنگر میاں مقبول احمد ایڈووکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل چودھری احمد سلطان بندیشہ، سابق یو۔

(جاری ہے)

سی ناظم چودھری محمد ارشد سراء، جنرل سیکرٹری سٹی پریس کلب ذوالفقار علی گورائیہ، نائب صدر مرکزی انجمن تاجران چودھری محمد شفیق، چودھری مشتاق احمد، سابق سٹی کونسلر محمد عمران مانی، عرفان اسلم بٹ اور دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سابق ایم پی اے چودھری غلام مرتضیٰ نے سٹی پریس کلب رجسٹرڈ کھچی والا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کی وجہ سے بے روزگار ہونے والے محنت کش طبقہ کو وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے فوٹو سیشن کے بغیر گھر گھر جا کر راشن پہنچایا رہا ہے انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جب تک لاک ڈاؤن چل رہا ہے آپ لوگ احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے اپنے گھروں میں رہیں وائٹل ویلفیئر فاؤنڈیشن اسی طرح آپ لوگوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا

متعلقہ عنوان :

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں