ہارون آباد: پولیس کاروائی ‘افغانی شہری گرفتار

جمعرات 3 جنوری 2019 20:21

ہارون آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 جنوری2019ء) ہارون آباد افغانی شہری گرفتار ، اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس تھانہ فقیروالی نے افغانی شہری کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پر گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پولیس تھانہ فقیروالی نے نواحی علاقہ 432 سکس آر میں ریڈ کر کے عصمت اللہ نامی شخص کو گرفتار کر لیا جو کہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں رہائش پذیر تھا۔

عصمت اللہ جو کہ افغانستان کا شہری ہے اور اس کا تعلق داد خیل قوم سے ہے اور اس نے اپنی ولدیت وارث خان بتائی ہے۔ مذکورہ شخص شہد کا کام کرتا ہے چیک کرنے پر وہ پاکستان میں رہائش کا ویزہ یا شناختی کارڈ پیش نہ کر سکا ۔ پولیس نے عصمت اللہ کو حراست میں لے کر قانونی کاروائی کرتے ہوئے جرم فارنرز ایکٹ 1947 زیر دفعہ 14 مقدمہ درج رجسٹر کر لیا ، مزید تفتیش جاری ہے۔

ہارون آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں