حسن ابدال،پی ایل ایم اے کی 3روزہ عالمی نمائش پرائیویٹ لیبل ٹریڈ شو13نومبرکو شکاگو میں ہو گی

منگل 23 اگست 2016 16:29

حسن ابدال ۔ 23 اگست (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔23 اگست۔2016ء) پی ایل ایم اے کی عالمی نمائش پرائیویٹ لیبل ٹریڈ شو13تا15 نومبرتک امریکہ کے شہر شکاگو میں منعقد ہو گی،پرائیویٹ لیبل ٹریڈ شو دنیا میں سب سے بڑی تجارتی نمائش امریکہ کے شہر شکاگو میں 13تا15 نومبر کو منعقد ہورہی ہے یہ بات چیف ایگزیکٹو یورو ویژن2000اور پی ایل ایم اے امریکہ کے نما ئندہ خصوصی برائے پاکستان عارف رفیق نے ایک ملاقات کے دوران بتائی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اس نمائش میں معروف نمائش کنندگان کی جا نب سے چاول، کنفیکشنری اینڈ سنیکس،تیار شدہ کھانے، چٹنیاں، اسپریڈز اینڈپاستا،گوشت ، پولٹری اینڈ سی فوڈ، چا ئے و جوسز، خشک و منجمندکی ہوئی مصنوعات ،گراسری آئٹمز، کاسمیٹکس اور بیوٹی کے آلات، اسٹیشنری، کچن اینڈباتھ روم اسیسریز، کچن ٹیکسٹائل، کچن ویر، ڈینٹل،ویٹرنری کے آلات، اوزاراور ہارڈویرو دیگر،فوڈ،ہاوس ہولڈ وغیرہ کی مصنوعات کی ایک وسیع رینج کی نمائش کریں گے یہ نمائش کا روبار کو بڑ ھا نے کی بھرپور صلاحیت رکھنے کی بدولت پا کستانی برآمد کنندگان کو اپنی مصنوعات اس اہم مارکیٹ میں متعارف کرانے اور تجارت بڑھانے کااہم موقع فراہم کرتی ہے اس نمائش کے ذریعے متعلقہ ادارے اپنی بر آمدات بڑھا سکیں گے اور انھیں عالمی خریداروں سے ملنے اور کاروبار ی معاملات طے کرنیکا موقع بھی ملے گا۔

حسن ابدال میں شائع ہونے والی مزید خبریں